ہسار کے مرچ پور گاؤں میں 6 سال بعد پھر کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے۔ بیتی
دیر رات گاؤں کے لوگوں کے درمیان کشیدگی جیسے حالات ہو گئے۔ دیکھتے ہی
دیکھتے یہ کشیدگی خونی تنازعہ میں بدل گئی جس میں تقریبا 9 افراد زخمی
ہوگئے۔بتا دیں کہ 6 سال پہلے یہ گاؤں اس وقت شہ سرخیوں میں آیا تھا جب گاؤں میں
جاٹوں اور دلتوں میں ایک چھوٹی سی بات کو لے کر تنازعہ ہو گیا تھا اور
دبنگوں نے دلتوں کی بستی کو آگ لگا دی تھی۔ اس آگ زنی میں ایک اپاہج لڑکی
اور اس کے والد کی جلنے سے موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد گاؤں میں سیکورٹی کے
مدنظر سی آر پی ایف تعینات کی گئی تھی جسے گزشتہ ماہ گاؤں سے ہٹا دیا گیا
تھا۔ لیکن سی آر پی ایف کے ہٹتے ہی گاؤں میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔پولیس نے اس معاملے میں اب تک 15 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فی
الحال کسی کی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔ گاؤں کے تمام 40 دلت خاندان گاؤں
چھوڑ کر پیدل ہی ہسار کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ دلتوں کو سمجھانے
کی کوشش کر رہی ہے۔